کویت اردو نیوز : رمضان المبارک میں میٹھے تربوز کا انتخاب ہر کسی کے لیے ایک بڑا امتحان ہوتا ہے لیکن چند آسان طریقوں سے میٹھے تربوز کی پہچان ممکن ہے۔
اکثر لوگ تربوز کو تھپتھپا کر چیک کرتے ہیں، اگر ایسا لگے کہ کسی ٹھوس چیز کو تھپتھپایا تو اسے مسترد کر دیں ، خریدتے وقت چھوٹے اور گول شکل والے تربوز کو منتخب کریں ، کیونکہ گول تربوز زیادہ میٹھے ہوتے ہیں ۔
تربوز کی پہچان میں ایک چیز ہے، وہ ہے اس پھل کا رنگ اگر تربوز کی چھلنی پر پیلے رنگ کا دھبہ ہے تو یہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ آپ کا منتخب کردہ تربوز میٹھا، کھانے کے قابل اور پکا ہوا ہے۔
جبکہ دوسری اہم چیز جو بہترین تربوز کے انتخاب میں مدد دے سکتی ہے وہ ہے تربوز کا وزن اگر خربوزے کو اٹھاتے وقت بھاری محسوس ہوتا ہے تو یہ اس بات کی بھی نشاندہی کرتا ہے کہ تربوز پک چکا ہے۔
عام طور پر گہرے سبز تربوز کا ذائقہ میٹھا ہوتا ہے جبکہ ہلکے سبز اور مضبوط تربوز کا ذائقہ کچا ہوتا ہے۔ دوسری طرف سبز اور ہلکے وزن کے تربوز پکے ہوئے نہیں ہوتے۔