کویت اردو نیوز : برطانیہ نے پاکستان سمیت 24 ممالک کو سفر کے لیے ‘انتہائی خطرناک’ قرار دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ نے 24 ممالک کو سفر کیلکے انتہائی خطرناک قرار دیتے ہوئے اپنے شہریوں کو ان ممالک کاسفر نہ کرنے کی ہدایات کی ہے۔
برطانوی شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ صرف ان ممالک کا سفر کریں جب بالکل ضروری ہو، تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور روانگی سے قبل پیشگی اطلاع دیں۔
بیان میں کہا گیا کہ یہ ممالک جرائم، جنگ، بیماری، شدید موسم،دہشت گردی، قدرتی آفات اور سیاحوں کیلیے ممکنہ خطرات کی بنیاد پر فہرست میں شامل ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ نے روس، یوکرین، لبنان،ایران، سوڈان، اسرائیل، بیلاروس اور فلسطین کو بھی سفر کیلیے خطرناک ترین ممالک کی فہرست میں شامل کیا۔ اس طرح اب ایسے ممالک کی تعداد 24 ہو گئی ہے۔
اس فہرست میں پہلے ہی پاکستان،وسطی افریقی جمہوریہ، چاڈ، ہیٹی، سعودی عرب، افغانستان، برکینا فاسو، عراق، لبنان، لیبیا، مالی، جنوبی سوڈان، شام،نائجر، شمالی کوریا، صومالیہ، صومالی لینڈ، وینزویلا اور یمن شامل ہیں۔
برطانوی دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ اس فہرست کا مقصد بیرون ملک سفر کرنے کے خواہش مند برطانوی شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔