کویت اردو نیوز : انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار مینجمنٹ ڈویلپمنٹ (IMD) نے سمارٹ شہروں کی اپنی نئی فہرست جاری کی ہے، جس کا نام IMD2024 ہے۔
آئی ایم ڈی نے اسمارٹ سٹیز انڈیکس کے لیے سعودی ڈیٹا اور مصنوعی ذہانت کی اتھارٹی سدایا کی مدد لی، جس کے بعد فہرست مرتب کی گئی۔
ریاض، مکہ، جدہ اور مدینہ اس فہرست میں شامل ہیں جبکہ الخبر اس سال شامل ہونے والا پانچواں شہر ہے۔
غیر ملکی ویب سائٹ کے مطابق اس فہرست میں 5 سعودی شہر بھی شامل ہیں جب کہ الخبر شہر کو اس سال پہلی بار فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
انڈیکس کی عالمی درجہ بندی میں ریاض شہر 5 درجے ترقی کر کے 25 ویں نمبر پر آگیا ہے۔ آئی ایم ڈی انڈیکس کے مطابق مکہ مکرمہ دنیا بھر کے سمارٹ شہروں کی فہرست میں 52 ویں نمبر پر ہے جب کہ عرب دنیا میں یہ پانچویں اور ریاستی سطح پر ریاض کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔
آئی ایم ڈی کی نئی درجہ بندی میں الخبر دنیا کے 142 شہروں میں 99ویں نمبر پر ہے۔ فہرست کے مطابق عرب دنیا میں ریاض تیسرے، مکہ مکرمہ پانچویں، جدہ چھٹے اور مدینہ ساتویں نمبر پر ہے۔