کویت اردو نیوز : برطانیہ میں رہنےوالےمسلمان ایک بار پھر سخاوت و زندہ دلی میں بازی لے گئے۔
برطانوی مسلمانوں کا شمار برطانیہ میں سب سے زیادہ سخی لوگوں میں ہوتا ہے۔ رپورٹس کے مطابق برطانوی مسلمان فیاضی میں بازی لے گئے ہیں ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی مسلمان سخی ہیں، برطانیہ کے مسلمان دیگر لوگوں کے مقابلے میں سالانہ 4 گنا سے بھی زیادہ عطیات دیتے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 75,000 سے 100,000 پاؤنڈ تک کمانے والے سب سے زیادہ خیرات دیتے ہیں، 61 فیصد مسلمان خیراتی اداروں کو اور 14 فیصد سیکولر تنظیموں کو زکوٰۃ دیتے ہیں۔
پچھلے سال مقامی لوگوں نے 165 پاؤنڈ کا عطیہ دیا تھا، پچھلے سال برطانوی مسلمانوں نے 708 پاؤنڈ دیا تھا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی عطیہ دہندگان میں سے 48 فی صد برطانوی شہری تھے جب کہ 85 فی صد مسلمان تھے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ تحقیق 3 ہزار افراد پر کی گئی ہے ، جس میں مسلمانوں کی تعداد ایک ہزار تھی۔