کویت اردو نیوز : مکہ مکرمہ میں خاتون سے چھیڑ چھاڑ کے الزام میں ایک مصری کو گرفتار کر لیا گیاہے ، خاتون کی شکایت کے بعد گرفتاری عمل میں آئی۔
سعودی ریجنل پولیس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کنٹرول روم کو اطلاع ملی جس میں ایک خاتون کی جانب سے شکایت درج کرائی گئی تھی۔
خاتون کی شکایت پر پولیس ٹیم نے مصری شہری کو حراست میں لے لیا۔ ملزم کے خلاف جاری تفتیش مکمل ہونے کے بعد اسے مقدمے کا چالان تیار کرنے کے لیے پراسیکیوشن کے حوالے کیا جائے گا تاکہ مقدمہ فوجداری عدالت میں بھیجا جا سکے۔
اس سے قبل قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے وادی الدواسر کمشنریٹ کی ایک مارکیٹ میں اکیلی خاتون سے بدتمیزی کرنے والے شخص کو گرفتار کیا تھا ۔
ملزم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے ملزم کی شناخت کر کے اسے حراست میں لے لیا۔ وادی الدواسر کمشنریٹ کی الخماسین مارکیٹ میں نصب کلوز سرکٹ کیمرے میں ایک منظر ریکارڈ کیا گیا جو انتہائی غیر معمولی تھا۔