کویت اردو نیوز : میلوڈی فیلیکانو جانسن نامی امریکی خاتون پر الزام تھا کہ اس نے اپنے شوہر کو چائے میں زہر ملا کر قتل کرنے کی کوشش کی ہے جب کہ شوہر کے مطابق اس نے اسے رنگے ہاتھوں بھی پکڑا۔
شوہر روبی ایک امریکی فضائیہ کا افسر ہے، جس نے اپنے گھر میں خفیہ کیمرے نصب کر رکھے تھے، جو انکشاف کرتے ہیں کہ بیوی چائے یا کافی میں خطرناک کیمیکل بلیچ شامل کرتی ہے۔
دوسری جانب تمام شواہد کی موجودگی میں اہلیہ نے اپنے چھوٹے موٹے جرائم کا اعتراف کر لیا ہے۔ عدالتی دستاویزات کے مطابق، میلوڈی کے شوہر، رابی نے بیوی پر شک کیا کہ وہ اسے قتل کرنا چاہتی ہے اور پھر اس سے مالی فائدہ اٹھانا چاہتی ہے۔
جب اس نے اپنے شوہر کو بلیچ شدہ کافی دینا شروع کی تو ان کی طلاق ہو چکی تھی اور ان کا ایک بچہ بھی تھا۔
اگرچہ روبی کو معلوم ہوا تھا کہ کافی میں بلیچ شامل کیا گیا ہے، لیکن اس نے بیوی کے سامنے یہ بہانہ کرنے کی کوشش کی کہ وہ اس کے بارے میں نہیں جانتا تھا۔
دستاویزات کے مطابق شوہر کو پہلی بار 2023 میں بیوی پر شک ہوا، جب بیوی نے خود شوہر کو کافی پلائی جس کا ذائقہ بھی عجیب لگ رہا تھا۔
جس کے بعد شوہر نے گھر میں کیمرہ لگانے کا فیصلہ کیا اور تمام صورتحال کو بطور ثبوت جمع کرنا شروع کر دیا تاہم پولیس نے جولائی 2023 میں شواہد کو ناکافی قرار دے دیا۔
تاہم دوسری طرف نصب ایک سیکیورٹی کیمرہ پولیس کو حقائق دکھانے میں کامیاب ہوگیا ۔