کویت اردو نیوز : اب سائنسدانوں نے شادی شدہ افراد پر عجیب اثر کا انکشاف کیا ہے۔ ایک حالیہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ شریک حیات کی جانب سے عدم تعاون کا احساس جسمانی تناؤ کو بڑھاتا ہے۔ درحقیقت یہ احساس جسم میں اسٹریس ہارمون کورٹیسول کی سطح کو بڑھاتا ہے۔
کورٹیسول وہ ہارمون ہے جو دماغ کے ان حصوں کے ساتھ کام کرتا ہے جو موڈ، عزم ، رویے کو کنٹرول کرتے ہیں۔ اس تحقیق میں 191 شادی شدہ جوڑوں کو شامل کیا گیا اور جسم پر بات چیت اور دیکھ بھال کے اثرات کو دیکھاگیا۔
ان جوڑوں کے ساتھ 10 منٹ کے 10، 2 سیشن کیے گئے جس میں انہوں نے ذاتی مسائل پر بات کی جو شادی سے متعلق نہیں تھی۔
محققین نے گفتگو کے ذریعے مثبت اور منفی سماجی مدد کا تجزیہ کیا اور پھر تھوک کے ذریعے ان کے جسم میں کورٹیسول کی سطح کی پیمائش کی۔
محققین نے دریافت کیا کہ شریک حیات کی طرف سے کم تعاون محسوس کرنا تناؤ اور جسم میں کورٹیسول کی سطح میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔ اس کے برعکس، جو لوگ اپنے شریک حیات سے زیادہ تعاون حاصل کرتے ہیں وہ مثبت رویوں کو فروغ دیتے ہیں اور تناؤ کو کم کرتے ہیں۔
تحقیق کے مطابق جوڑے ماضی کے تجربات کی بنیاد پر اندازہ لگاتے ہیں کہ ان کی شریک حیات مختلف حالات میں کس قدر معاون ثابت ہوں گی۔
محققین نے کہا کہ شریک حیات کے تعاون کے بارے میں تاثرات وقت کے ساتھ مضبوط ہوتے جاتے ہیں، اور یہ اندازہ لگاتے ہیں کہ مختلف حالات میں ان کا برتاؤ کتنا اچھا یا برا ہوگا۔
محققین کا مزید کہنا تھا کہ شریک حیات کا تعاون ہماری توقعات سے زیادہ اہم ہے۔