کویت اردو نیوز : ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ TikTok ایک AI ڈیجیٹل اوتار فیچر پر کام کر رہا ہے۔ TikTok مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی ایک نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری کر رہا ہے۔
AI اواتار صارفین کو مصنوعات کے بارے میں مطلع کرنے کے لیے اسکرپٹ پڑھ سکیں گے۔ یہ ڈیجیٹل اوتار اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر مصنوعات کی تشہیر اور فروخت میں مدد کریں گے۔
اس خصوصیت کا بنیادی مقصد TikTok میں ای کامرس کو فروغ دینا ہے اور کمپنی کا خیال ہے کہ AI اوتار انسانی تخلیق کاروں کے ساتھ بھی مقابلہ کرنے کے قابل ہوں گے۔
یہ فیچر TikTok کے اندر ٹیسٹ کیا جا رہا ہے اور ابھی تک عام صارفین کے لیے تیار نہیں ہے۔ اس حوالے سے ٹک ٹاک کی جانب سے ابھی تک کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
عام صارفین کے لیے اس طرح کا ایک اور فیچر کافی عرصے سے کام کر رہا ہے اور اپریل 2023 ءمیں ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ TikTok AI سے چلنے والے اوتار فیچر کو متعارف کروا رہا ہے۔ اس فیچر کے تحت صارفین 3 سے 10 تصاویر اپ لوڈ کر سکیں گے اور 5 آرٹ اسٹائل منتخب کر سکیں گے۔ اس کے بعد ایپ منٹوں میں 30 مختلف اوتار تیار کرے گی ۔