کویت اردو نیوز 23 دسمبر: سالمیہ کے علاقے میں پاکستانی تارکین وطن پر گاڑی گر گئی جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق گاڑی کی مرمت کرنے کی غرض سے پاکستانی شہری نے گاڑی کو جیک پر لگایا لیکن اچانک جیک میں عدم توازن کے باعث گاڑی شہری پر جا گری۔ جائے حادثہ پر کوئی دوسرا شخص موجود نہ ہونے کے باعث کوئی شہری کی چیخ و پکار نہ سن سکا۔ گھنٹوں بعد ایک راہگیر کی جانب سے اطلاع دی گئی کہ ایک شخص بہت دیر سے گاڑی کے نیچے سو رہا ہے۔ سکیورٹی اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور حالات کا جائزہ لیا، جانچ کرنے پر پتا چلا کہ میکینک جاں بحق ہو چکا ہے۔
فرانزک شواہد میں بتایا گیا کہ موت کی وجہ اس پر گاڑی کا گرنا تھا۔ گاڑی کو ہٹا کر لاش کو دیگر ضروری کاروائی کی غرض سے متعلقہ ادارے منتقل کر دیا گیا۔
Related posts:
کویت: خیطان کے رہائشیوں کی مشکلات فیملیز کے ساتھ بیچلرز کا رہنا بڑا مسئلہ
کویت: غیر قانونی افراد کو اقامے میں ترمیم کرنے کا پلیٹ فارم چالو کر دیا گیا
کویت کی سڑکوں پر 2 اکتوبر سے بھاری ٹریفک متوقع
09 ماہ میں لاکھوں غیرملکی کویت چھوڑ گئے
کویت میں نئے وائرس اومیکرون کے نئے 12 کیسوں کی تصدیق
کویت: الفحاحیل میں افسوسناک واقعہ رونما، بھارتی خاتون نے اپنے بچوں کو قتل کر کے خودکشی کرلی
کویت نے لبنانی سفیر کو 48 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا
حکومت نے کویتی شہریوں کو بڑی سہولت دے دی