کویت اردو نیوز : ایک ٹیکنالوجی کمپنی سمبا نے چہرے پر ناکافی نیند کے اثرات کو ظاہر کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) ٹیکنالوجی کا استعمال کیا۔ کمپنی نے ایسی تصاویر بنانے کے لیے AI کا استعمال کیا جس سے معلوم ہوتا ہے کہ نیند کی کمی چہرے پر کیسے اثر انداز ہوتی ہے۔
نتائج سے معلوم ہوا کہ موجودہ دور میں 55 سال سے کم عمر افراد نیند کی کمی کا شکار ہیں۔ سروے میں شامل خواتین کا کہنا تھا کہ نیند کی کمی کی وجہ سے انہیں چہرے پر ہلکی جھریوں اور دیگر مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقوں سے لے کر جھریوں تک، یہ تصاویر اچھی رات کی نیند کی اہمیت کو ظاہر کرتی ہیں۔ ان تصاویر کو تیار کرنے کے لیے کمپنی نے 2 ہزار افراد کا سروے کیا اور ان کے سونے کی عادات کے بارے میں تفصیلات جمع کیں جبکہ چہرے کی جلد کا بھی جائزہ لیا۔
ان نتائج کو مدنظر رکھتے ہوئے، محققین نے تصاویر بنانے کے لیے AI ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جس میں دکھایا گیا کہ مختلف عمر کے لوگ جب نیند کی کمی کا شکار ہوتے ہیں تو وہ کیسا دکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طویل عرصے تک ناکافی نیند دماغ اور جسم دونوں کو نقصان پہنچاتی ہے اور جلد پر بھی اس کے منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
مردوں کو بتایا گیا کہ نیند کی کمی کی وجہ سے انہیں آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں، خشک جلد ، دیگر مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ سروے کے مطابق، ایک تہائی لوگوں کو صرف ایک رات کی خراب نیند کے بعد سیاہ حلقوں کا سامنا کرنا پڑا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری عمر کے ساتھ ساتھ جینز بھی ہماری شخصیت میں کردار ادا کرتے ہیں لیکن نیند کی کمی صورتحال کو مزید خراب کر دیتی ہے۔