کویت اردو نیوز : متحدہ عرب امارات میں گزشتہ روز ہونے والی غیر معمولی بارش نے گزشتہ 75 سال کا ریکارڈ توڑ دیا۔
یو اے ای کے موسمیات کے قومی مرکز نے گردش کرنے والی قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ مصنوعی بارش کا طریقہ کار (کوئی کلاؤڈ سیڈنگ مشن ) فعال نہیں تھا۔
امتحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ریکارڈ بارش نے نظام زندگی کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے ، جب کہ سوشل میڈیا پر یہ قیاس آرائیاں عروج پر ہیں کہ نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی (این سی ایم) نے بارش کے لیے مصنوعی یا سائنسی طریقہ استعمال کیا ہے۔
این سی ایم کے ڈاکٹر احمدحبیب نے خلیج ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ "سخت موسمی حالات میں کلاؤڈسیڈنگ نہیں کی جاتی ،اس عرصے کے دوران سیڈنگ آپریشن کیلیے کوئی پائلٹ نہیں بھیجا جاتا ہے”۔
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں گزشتہ روز ہونے والی غیر معمولی بارش نے گزشتہ 75 سال کا ریکارڈ توڑ دیا۔