کویت اردو نیوز : فوری پیغام رسانی کی ایپلیکیشن واٹس ایپ نے’چیٹ فلٹرز’ کےنام سے ایک نیافیچر متعارف کروانےکا اعلان کیاہے۔ یہ فیچر صارفین کےچیٹس کو مختلف اعتبار کیمطابق درجہ بندی کرےگا۔
کمپنی نے اس فیچر کو متعارف کرانا شروع کر دیا ہے اور یہ اگلے چند ہفتوں میں تمام صارفین کے لیے دستیاب ہو جائے گا۔
فیچر کے حوالے سے واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ ایپ کو کھولنے اور مطلوبہ چیٹ تک پہنچنے کا عمل تیز اور آسان ہونا چاہیے اور یہ فیچر یقینی طور پر اس میں مدد دے گا، صارف کو کم سے کم اسکرولنگ کی ضرورت ہے۔
ایپ میں فلٹرز تین ناموں (یعنی آل ، ان ریڈ اور گروپس) کے تحت پیش کیے گئے ہیں جنہیں چیٹ لسٹ کے اوپر دیکھا جا سکتا ہے۔
نام بتاتے ہیں کہ جب All آپشن کو دبایا جائے گا تو تمام چیٹس ظاہر ہوں گے جبکہ Unread بغیر پڑھے ہوئے چیٹس اور گروپس آپشن گروپ چیٹس اور کمیونٹیز کے ذیلی گروپس کی چیٹس دکھائے گا۔