کویت اردو نیوز : جب امریکہ میں ژالہ باری سے سولر پینلز کو نقصان پہنچا تو حکومت نے متاثرہ پینلز سے کیڈمیم ٹیلورائیڈ کے رسنے اور پانی میں زہر آلود ہونے کے خطرے سے خبردار کیاتھا ۔
پاکستان کے مختلف حصوں بالخصوص بلوچستان میں بارشوں اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری ہے جس سے سولر پینلز کو شدید نقصان پہنچا ہے اور ان سے زہریلا مواد خارج ہونے کا خدشہ ہے۔
امریکہ میں نصب زیادہ تر سولرپینل سلکان سے بنے ہوئےہوتے ہیں، ایک مادہ جو ہرجگہ ریت اورکوارٹج میں پایاجاتاہے،جو شیشےکےبرتن، کاؤنٹر ٹاپس، کھلونوں،کمپیوٹر کےآلات میں بھی استعمال ہوتاہے۔
تاہم، سولر انرجی انڈسٹریز ایسوسی ایشن آف امریکہ (SEIA) نے سفارش کی ہے کہ مہر بند شفاف پلاسٹک کی دو شیٹوں کے درمیان لگائے گئے پینلز، ٹمپرڈ گلاس میں ڈھکے ہوئے، اور پشت پر پلاسٹک یا شیشے کی دوسری تہہ کے ساتھ نصب کیے گئے سولر پینلز زہریلے مواد کو لیک نہیں کرتے ۔
SEIA نے کہا، "اگر شیشہ ٹوٹا ہوا ہو اور اسے ری سائیکل کیا جائے تو بھی ٹوٹے ہوئے پینلز سے کوئی بھی مادہ نکالنے میں کئی دہائیاں لگ جائیں گی۔”