کویت اردو نیوز : سعودی وزارت اطلاعات نے ‘ڈیجیٹل اخبار’ کیلیے لائسنس کی شرائط جاری کر دیں۔ صحافتی خدمات کیلیے مستقل پتہ شرط ہے۔
غیر ملکی ویب سائٹ کے مطابق ایڈیٹر انچیف کی عمر 18 سال سے کم نہیں ہونی چاہیے۔ تعلیمی قابلیت ماسٹر ڈگری یا اس کے مساوی ہو اور صحافت کا تجربہ ہونا ضروری ہے ۔
سعودی عرب میں آن لائن اخبار کے لیے لائسنس کے حصول کے حوالے سے وزارت اطلاعات کی جانب سے جاری کردہ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ اخبار کا ایڈیٹر انچیف سعودی شہری ہونا چاہیے۔
وزارت نے آن لائن اخبار کے لائسنس کی درخواست کے لیے ویب سائٹ پر سہولت فراہم کی ہے۔ یاد رہے کہ وزارت اطلاعات کی جانب سے میڈیا ہاؤسز کے لیے وزارت میں رجسٹر ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔