کویت اردو نیوز : سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ گردش کر رہا ہے جس میں سلطنت عمان کے علاقے سمائل میں زیر زمین گڑھے سے رنگین دھواں اٹھتا دکھایا گیا ہے۔ اس عجیب و غریب واقعے کی وجہ کے بارے میں بڑے پیمانے پر ردعمل سامنے آیا ہے۔
سلطنت عمان میں ماحولیاتی ایجنسی نےسمائل ریاست میں زمینی گڑھے سے اٹھنےوالے رنگین دھوئیں کا راز فاش کر دیا ہے۔ ایجنسی نے کہاہے کہ یہ بارش اور ہوا کے دباؤ کی وجہ سے ہوا ہے۔
ایک وضاحتی بیان میں، اتھارٹی نے دھوئیں کی وجہ علاقے میں "پاور گراؤنڈ لائن میں فالٹ اور شارٹ سرکٹ” کو قرار دیا، جس کی وجہ سے "دھوئیں کا رد عمل اور اس میں اضافہ” ہوا۔
اتھارٹی نے تصدیق کی کہ خرابی دور کر دی گئی ہے اور علاقے میں بجلی بحال کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ سلطنت عمان میں حالیہ دنوں میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث 21 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔