کویت اردو نیوز : سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے نئے شواہد دریافت کیے گئے ہیں جن سے یہ پتہ چلتا ہے کہ ہمارےنظام شمسی میں کوئی پوشیدہ سیارہ یقیناً موجود ہے۔ نئی تحقیق نظام شمسی میں سیارہ نو کی موجودگی کا ابھی تک کا سب سےمضبوط ثبوت فراہم کرتی ہے۔
برسوں سے، کچھ ماہرین فلکیات نے دعویٰ کیا ہے کہ ہمارے نظام شمسی کے کنارے پر غیر معمولی رویہ کسی غیر دریافت شدہ سیارے کی طرف اشارہ کرتا ہے۔
اس نظریہ کو مقبول بنانےوالے ماہر فلکیات کونسٹنٹین بوگاٹن، اب دعویٰ یہ کرتے ہیں کہ انہوں نے اور انکی ٹیم نے مزید شواہددریافت کیے ہیں کہ نواں سیارہ موجود ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نئی تحقیق نظام شمسی میں سیارہ نو کی موجودگی کا ابھی تک کا سب سےمضبوط ثبوت فراہم کرتی ہے۔
سائنسدانوں نے ان اشیاء کا مطالعہ کیا جن کی حرکت نیپچون کے مدار کی وجہ سے غیر مستحکم ہے۔ یہ عدم استحکام انہیں سمجھنا مشکل بنا دیتا ہے۔ یاد رہے کہ اس تحقیق میں سائنسدانوں نے نظام شمسی کے آٹھویں سیارے نیپچون سے آگے اور نظام شمسی کے کنارے پر موجود اشیاء کا جائزہ لیا۔