کویت اردو نیوز : ورلڈ ایئرپورٹ ایوارڈز 2024 میں قطر نے دنیا کے بہترین ایئرپورٹ ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ اسکائی ورلڈ ایئرپورٹ ایوارڈز 2024 کے مطابق قطر سنگاپور کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کا بہترین ایئرپورٹ بن گیا ہے۔ سنگاپور کے چانگی ہوائی اڈے نے لگاتار 12 بار دنیا کا بہترین ہوائی اڈہ ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
اس سے قبل یہ اعزاز 2023 میں سنگاپور کے پاس تھا۔2021 اور 2022 میں دوحہ کو بہترین ایئرپورٹ قرار دیا گیا تھا۔
SkyTracs ایک برطانوی کمپنی ہے جو مسافروں کے سالانہ سروے کی بنیاد پر ہوائی اڈوں کی درجہ بندی کرتی ہے۔ ان سروے کے تحت دنیا بھر کے ہوائی اڈوں کی درجہ بندی ان کی سہولیات کے مطابق کی جاتی ہے۔ اس سال قطر کے ایئرپورٹ نے دنیا کے بہترین ایئرپورٹ ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ قطر ایئرپورٹ کو یہ اعزاز اس کے جدید ڈیزائن اور مسافروں کے لیے بہترین سہولیات کی وجہ سے ملا ہے۔
قطر ایئرویز کے سی ای او بدرمحمدالمیر نے کہاہےکہ، "یہ انعام انٹرنیشنل ایئرپورٹ کیلیےایک قابل ذکر کامیابی ہے۔” ہم پوری دنیا کےمسافروں کوبہترین سہولیات فراہم کرنےکی کوشش کرتےہیں۔ قطر ایئرپورٹ نے یہ کامیابی اپنی ٹیم اور شراکت داروں کی محنت اور لگن کیساتھ حاصل کی ہے۔ قطر اس سال آپریشنل ایکسیلنس کی اپنی دسویں سالگرہ منا رہا ہے۔ قطر ایئرپورٹ نے یہ کامیابی مسافروں کی مہمان نوازی اور کشادہ ٹرمینل کے ذریعے حاصل کی ہے۔
محمد بدر المیر نے مزید کہا، "یہ قطر کے ہوائی اڈے کا عزم ہے کہ وہ مسافروں کو سفر میں آسانی فراہم کرے، ان کی ضروریات کو پورا کرے اور ان کی توقعات کو پورا کرے”۔