کویت اردو نیوز : سعودی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ٹرکوں اور بسوں کو لوڈ کرنے کی آخری تاریخ ختم ہو رہی ہے۔ 21 اپریل بروز اتوار سے خودکار نظام کے ذریعے چالان شروع کیا جا رہا ہے۔
ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اگر روڈ پرمٹ کے بغیر ٹرک اور بسیں یا ایکسپائر پرمٹ کے بغیر بھاری گاڑیاں سڑک پر لائی جائیں تو خودکار نظام کے ذریعے خلاف ورزی ریکارڈ کی جائے گی۔
غیر ملکی ویب سائٹ کے مطابق اتھارٹی نے ٹرانسپورٹ سروسز سے متعلق اداروں کو تین کیٹیگریز میں تقسیم کیا تھا جس میں ٹیکسی سروس کیلیے 13 مارچ 2022 کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی۔
دوسری قسم کے پاس اسکول بسوں کے قوانین کو لاگو کرنے کیلیے 1 فروری 2023 ء کی آخری تاریخ تھی۔
تیسرا مرحلہ ٹرکوں اور بڑی بسوں کی لوڈنگ کا تھا جو 21 اپریل 2024 ء سے شروع کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ ریاست میں شاہراہوں پر ساھر کا نظام موجود ہے جو ٹریفک قوانین کو ریگولیٹ کرنے اور ضوابط پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلیے انتہائی حساس کیمرے پر مشتمل ہے۔
سڑک پر گاڑی کی نمبر پلیٹ کا مکمل ڈیٹا حساس کیمروں کے ذریعے حاصل کیا جاتا ہے۔
اگر گاڑی کا مالک مقررہ قوانین کی خلاف ورزی کرتا ہے تو خودکار نظام فوری طور پر مالک کے موبائل فون پر چالان بھیج دیتا ہے۔