کویت اردو نیوز : سول ایوی ایشن نے مارچ 2024 میں مملکت کے بین الاقوامی اور ملکی ہوائی اڈوں کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایئرپورٹس کی درجہ بندی کیلیے گیارہ ریویو پوائنٹس مقرر کیے گئے تھے۔ جس میں مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے حوالے سے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔
کارکردگی کے لحاظ سے جدہ کا ابہا انٹرنیشنل ایئرپورٹ، القیسوبہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ ، کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور ارارا ایئرپورٹ سرفہرست رہے۔
ہوائی اڈوں کے معیار کا جائزہ لینے کے لیے، انہیں پانچ زمروں میں تقسیم کیا گیا، جس کے تحت پہلی قسم میں بین الاقوامی ہوائی اڈے شامل ہیں جن کی سالانہ تعداد 15 ملین تک ہے۔
جدہ کا کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ اس زمرے میں سرفہرست رہا۔ دوسرے نمبر پر ریاض کا کنگ خالد ایئرپورٹ رہا۔ دونوں ایئرپورٹس نے برابر پوائنٹس حاصل کیے تاہم جدہ ایئرپورٹ نے معیار کے لحاظ سے برتری حاصل کی۔
دوسری قسم کے لیے وہ بین الاقوامی ہوائی اڈے شامل کیے گئے جہاں مسافروں کی تعداد سالانہ 5 سے 15 ملین کے درمیان تھی۔
اس زمرے میں پرکنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہلے جبکہ امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ دوسرے نمبر پر رہا۔