کویت اردو نیوز : سعودی شہری احمد عبداللہ الزبیدی نامی ایک استاد نے اپنے جگر کا ٹکڑا اپنے بھتیجے کو عطیہ کرکے انسانیت دوستی کی مثال قائم کی ہے۔
بچے کے والد نے جگر کا ایک حصہ عطیہ کرنے پر اپنے بھائی کی غیر معمولی قربانی پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے بچے کی دیکھ بھال اور کیس میں دلچسپی لینے پر ہسپتال انتظامیہ اور طبی عملے کی بھی تعریف کی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق دس ماہ کا عبداللہ الزبیدی پیدائش سے ہی جگر کے مرض میں مبتلا تھا۔ دمام کے کنگ فہد سپیشلسٹ ہسپتال میں ان کا جگر کی پیوند کاری کا کامیاب آپریشن ہوا۔
اس سے قبل سعودی نرس نے جگر کا ٹکڑا عطیہ کرکے ایک بچے کی جان بچائی تھی ، سعودی عرب کے القطیف سینٹرل ہسپتال کی ایک سعودی نرس زہرا الزوری نے اپنے جگر کا ایک حصہ عطیہ کرکے بچے کی جان بچائی تھی۔
الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی نرس نے اپنے متاثر کن تجربے کے بارے میں بتایا اور اپنے جذبات کا اظہار بھی کیا تھا ۔