کویت اردو نیوز : ٹریفک چالان پر اعتراض اور ادائیگی سے متعلق سعودی محکمہ ٹریفک نے وضاحتی بیان جاری کر دیا ہے ۔
سعودی ٹریفک پولیس کے مطابق قانون کی دفعہ 75 کے تحت چالان دائر کیا جا سکتا ہے۔ خلاف ورزی کرنے والے کو 30 دنوں کے اندر چالان ادا کرنے یا اعتراض درج کرنے کا حق ہے۔
غیر ملکی نیوز ویب سائٹ نے ایکس اکاؤنٹ پر ٹریفک پولیس کے بیان کے حوالے سے کہا ہے کہ "قانون کے مطابق، متاثرہ شخص کو چالان کی اطلاع کے 15 دن کے اندر ادائیگی کے لیے 90 دن کی اضافی مدت طلب کرنے کا حق ہے۔”
‘چالان کی ادائیگی 15 دن کے اندر کرنا ضروری ہے اگر چالان پر اعتراض نہ ہو یا اعتراض ہو تو اسے مسترد کر دیا جائے۔
ٹریفک پولیس نے کہا کہ چالان کی اطلاع موصول ہونے کے بعد عدم ادائیگی یا اعتراض جمع کرانے کی صورت میں 45 دن کے بعد رعایت حاصل نہیں کی جائے گی۔