کویت اردو نیوز : سعودی عرب میں مدینہ ریجن ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے حرمین ٹرین کے مسافروں کیلیے بس سروس کے نظام کو مضبوط کر دیا ہے۔
مدینہ ریلوے اسٹیشن سے زائرین کو مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم اور وہاں سے اسٹیشن تک پہنچانے کیلیے روزانہ ٹرین سروس صبح 7 بجے سے رات 11 بجے تک چل رہی ہے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی ریلوے (ایس اے آر) نے اپریل کے وسط میں اضافی ٹرینوں کے سفر کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔
حرمین ٹرین مدینہ اسٹیشن سے روزانہ صبح 6:00 بجے جدہ کے کنگ عبدالعزیز اسٹیشن کیلیے روانہ ہوتی ہے اور صبح 7:48 بجے جدہ ایئرپورٹ پر نان اسٹاپ پہنچتی ہے، جب کہ مدینہ سے صبح 7:30 بجے روانہ ہوتی ہے اور جدہ کے سلیمانیہ اسٹیشن پر 9 بج کر 11 منٹ پر پہنچتی ہے جبکہ رات 9 بج کر 50 منٹ پر مکہ پہنچتی ہے۔
اسی طرح ٹرین جدہ ایئرپورٹ سے صبح 6:00 بجے روانہ ہوتی ہے اور صبح 7:48 بجے نان اسٹاپ پر مدینہ پہنچتی ہے، جب کہ مکہ مکرمہ سے صبح 7:28 پر روانہ ہونے والی ٹرین جدہ کے سلیمانیہ جدہ اسٹیشن پر رکتی ہے اور رات 9:20 مدینہ منورہ پہنچتی ہے۔
حرمین ایکسپریس ٹرین میں 95 فیصد تک وقت کی پابندی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس کی رفتار 300 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ اس کے پانچ اسٹیشن ہیں۔ جدہ کا کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ، جدہ سلیمانیہ، مکہ مکرمہ، رابغ کا ملک عبداللہ اکنامک سٹی اور مدینہ منورہ۔
حرمین ٹرین میں 417 مسافروں کی گنجائش ہے۔ مکہ سے مدینہ تک اس کا فاصلہ 450 کلومیٹر ہے۔