کویت اردو نیوز 27 دسمبر: کویت کی وزارت تجارت و صنعت نے تاجروں سے سختی سے نمٹنے کی ٹھان لی۔
تفصیلات کے مطابق کویت کی وزارت تجارت و صنعت نے ہاٹ لائن نمبر پر دھوکہ دہی یا زیادہ قیمتوں کی اطلاع دینے کی تاکید کی ہے۔ وزارت تجارت و صنعت (ایم او سی آئی) نے شہریوں اور تارکین وطن سے ہاٹ لائن نمبر 135 واٹس ایپ 55135135 صارفین پروٹیکشن سینٹر یا اپنی ویب سائٹ www.moci.gov.kw کے ذریعے تجارتی دھوکہ دہی یا زیادہ قیمتوں کی اطلاع دینے کو کہا ہے۔ وزارت نے تصدیق کی کہ وہ کسی بھی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف قانونی اقدامات اٹھائے گی اور جو بھی جواز کے بغیر قیمتوں میں اضافے کی کوشش کرتا ہے اس پر قانونی طور پر منظور شدہ زیادہ سے زیادہ جرمانہ عائد کیا جائے گا کیونکہ یہ پرائس کنٹرول اور صارفین کے تحفظ کے ضوابط کی خلاف ورزی ہے۔
Related posts:
کویت: صحت کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ ہونے کے امکانات
حج کا اختتام، کویت ائیرپورٹ پر حاجیوں کی واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا
پاکستانیوں سمیت کویت میں بسنے والی مختلف قومیتوں کے تازہ ترین اعدادوشمار جاری
بیٹی کی لاش چھپا کر رکھنے والی کویتی خاتون کو عدالت نے سزا سنا دی
کویت: فیملی ویزوں کے حوالے سے اہم خبر
کویت: ڈیلیوری بائیکس اور گاڑیوں کے نئے قوانین جاری کر دئیے گئے
کویتی شہری ملازمتوں کے لیے تیار نہیں حکومت پریشانی کا شکار
چھ ماہ کی قلیل مدت میں ہزاروں تارکین وطن ہمیشہ کے لئے کویت چھوڑ گئے