کویت اردو نیوز : سعودی ٹورازم اتھارٹی کے زیر اہتمام، مملکت کے سیاحوں اور رہائشیوں کی سہولت کے لیے، "روح السعودیہ ” (وزٹ سعودی عرب) کے عنوان سے پورٹل مملکت میں سیاحتی مقامات اور خدمات سے متعلق تمام معلومات فراہم کرتا ہے۔
ٹورازم پورٹل کے ذریعے ملک کے اندر یا باہر کے سیاح اپنی پسند کی منزل کا انتخاب کر سکتے ہیں اور وہاں ہوٹل بکنگ یا ٹور آپریٹر کی خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔ پورٹل پر مختلف تفریحی تقریبات کے مقامات، ان کے شیڈول اور دیگر تفصیلات کیساتھ ایک جامع گائیڈ موجود ہے۔
سیاحت کے فروغ کے سلسلے میں ٹورازم اتھارٹی کی جانب سے ریاست کے مختلف تفریحی مقامات اور سیاحتی مقامات کی تصاویر بھی پورٹل پر اپ لوڈ کی گئی ہیں۔ اس کےعلاوہ سیاحتی،ثقافتی و تفریحی مقامات اور موسم سے متعلق بھی مکمل تفصیلات پورٹل پر فراہم کی گئی ہیں۔
پورٹل ایک انٹرایکٹو نقشہ بھی فراہم کرتا ہے جس کے ذریعے غیر ملکی سیاح مملکت کی سیاحت سے متعلق تمام تفصیلات حاصل کر سکتے ہیںغیر ملکی سیاحوں کی سہولت کے لیے پورٹل پر ٹورسٹ ویزا کا آپشن بھی دستیاب ہے۔