کویت اردو نیوز 31 دسمبر: خیطان گلیوں پارلیمنٹ کی توجہ کے دائرے میں ہیں اور ہم وزیر اعظم سے براہ راست اس معاملے کی پیروی کریں گے: سعدون حماد
تفصیلات کے مطابق گذشتہ پیر کے روز کویت کے علاقے خیطان کی سڑکوں مائن فیلڈز” کے عنوان سے روزنامہ الرای کے ذریعہ شائع کردہ رپورٹ کے رد عمل میں رکن پارلیمنٹ سعدون حماد نے خیطان کے علاقے کی متعدد سڑکوں کا معائنہ کیا تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ خطے کی سڑکوں کی حالت کس حد تک متاثر کن ہے۔
دورے کے موقع پر حماد نے کہا کہ "ہم نے ان سڑکوں کی خستہ حالی کے بارے میں خیطان کے رہائشیوں کی بہت سی شکایات سنی ہیں۔ متعدد سڑکوں اور گلیوں کا معائنہ کیا گیا ہے اور معائنہ کے دوران ہم نے علاقے کی گلیوں میں بڑے پیمانے پر گڑھے دیکھے ہیں۔ "
حماد نے بارش کی پہلی لہر کا حوالہ دیا جس کے نتیجے میں بہت سے علاقوں کی سڑکوں کی اوپری سطح کو نقصان پہنچا خاص طور پر خیطان کے علاقے کی سڑکیں اس حد تک خراب ہیں کہ ہمیں یقین ہے کہ یہ سڑکیں تارکول کے بغیر مرمت کی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ "ہم سڑکوں کی مرمت میں تیزی لانے کے اس معاملے کو وزیر اعظم کے ساتھ اٹھائیں گے”۔ انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ گلیوں میں کھڈے حادثات کا باعث بن سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گلیوں کے بگاڑ کے حوالے سے متعدد علاقوں میں بہت ساری پریشانیوں کا سامنا ہے لیکن فی الحال میں خیطان کے علاقے کی گلیوں کے خستہ حال ہونے کی بات کر رہا ہوں کیونکہ یہ بگاڑ ایک ناقابل تصور حد تک پہنچ گیا ہے۔
انہوں نے وضاحت کی کہ مرحوم امیر کویت کی تمام سڑکوں کی فوری مرمت کے حکم کے باوجود تمام سڑکوں کی مرمت نہیں کی گئی ہے بلکہ کچھ سڑکوں کی مرمت کے لئے انتخاب کیا گیا ہے جبکہ دیگر کو نظرانداز کیا گیا ہے۔