کویت اردو نیوز 04 جنوری: دو دن میں کویت ائیرپورٹ پر ناقابل یقین پروازوں کی تعداد کا مشاہدہ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تجارتی پروازوں پر لگی پابندی کا خاتمہ ہوتے ہی کویت بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پروازوں کی ناقابل یقین تعداد ریکارڈ کی گئی جس کے مطابق پچھلے دو دن میں 140 پروازوں کا ریکارڈ سامنے آیا جن میں روانگی کی 76 پروازیں جبکہ مختلف ممالک جن میں دبئی ، استنبول ، دوحہ ، ریاض ، لندن ، بیروت ، بحرین اور دمام سے سفر کرتی ہوئی کویت آنے والی 64 پروازیں شامل ہیں ۔
کورونا وائرس کی نئی لہر کی خبروں کے بعد جس نے برطانیہ اور یورپ کے ممالک میں پھیلنا شروع کردیا ہے حکومت کویت نے کویت بین الاقوامی ہوائی اڈے پر تجارتی پروازوں پر پابندی لگا دی تھی جسے تاہم 12 دن پر اٹھا لیا گیا ہے۔
پچھلے دو دنوں کے دوران کویت بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کام کرنے والے آلات نے مسافروں کو وصول کرنے ، ان کا ڈیٹا چیک کرنے، انہیں شلوونک ایپ میں اندراج کرنے ، پی سی آر ٹیسٹ کا سرٹیفکیٹ رکھنے اور مسافروں کے لئے اضافی سویب ٹیسٹ کے بارے میں انتہائی سختی سے عمل کرتے دیکھا۔
بیرون ملک پھنسے ہوئے شہریوں کے سلسلے میں کئی ہوائی اڈوں کی پروازیں خاص طور پر لندن ، بیروت ، دوحہ سے کویت ہوائی اڈے پر اتریں جہاں آنے والے مسافروں کے لئے طے شدہ صحت کی ضروریات کے مطابق مسافروں کو لاجسٹک خدمات دی گئیں۔ ذرائع نے مزید کہا کہ مسافروں کی رہنمائی اور ہیلتھ پروٹوکول پر عمل درآمد کے لئے مستقل مخصوص ٹیمیں موجود ہیں۔
ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) اور دیگر حکام ملک آمد اور روانگی کی نقل و حرکت کو آسان بنانے کے لئے اپنی کوششیں تیز کر رہے ہیں۔ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ دو دن کے اندر اندر دبئی ہوائی اڈہ سب سے زیادہ آنے والی پروازوں میں سرفہرست ہے۔ چھ اضافی پروازوں سمیت کل 20 پروازیں اس کے بعد استنبول 8 پروازوں کے ساتھ اور دوحہ سے آنے والی پروازیں 6 تک پہنچ گئیں ہیں جبکہ دو پروازیں لندن اور ریاض سے ریکارڈ کی گئی ہیں۔