کویت اردو نیوز 04 جنوری: کویت ائیر پورٹ پر آنے والے مسافروں کے لئے نئی طبی ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق صحت کے حکام نے کورونا وائرس کی نئی لہر کا مقابلہ کرنے کے نئے طبی پروٹوکول کے ایک حصے کے طور پر کویت ائیرپورٹ پر احتیاطی تدابیر کی ڈگری بڑھا دی ہے اور ملک میں آنے والے تمام افراد کے لئے "پی سی آر” جانچ نظام کو دوبارہ لاگو کر دیا گیا ہے۔
گذشتہ مئی میں بیرون ملک پھنسے ہوئے شہریوں کی واپسی کے دوران تمام آنے والے شہریوں کی جانچ پڑتال کی گئی تھی تاہم اس سے قبل مسافروں کی مخصوص جانچ صرف چند ممالک کے مسافروں کے لئے تھی تاہم ایک بار پھر وائرس کے پھیلاؤ کے ساتھ ہی مسافروں کی سخت جانچ شروع کردی گئی ہے۔ ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ آنے والے افراد میں میوٹینڈ وائرس کا کوئی کیس ریکارڈ نہیں کیا گیا ہے۔
تجارتی پروازوں کی معطلی کے دس دن بعد پروازوں کے دوبارہ آغاز کے بعد سے صحت سے متعلق ہدایات اور اقدامات پر سختی سے عمل کیا جارہا ہے جہاں کویت بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ہوائی آپریشن نہایت سہل انداز میں جاری ہے وہیں آنے والے مسافروں کی سخت جانچ تھرمل کیمروں سے مسافروں کے درجہ حرارت کی جانچ کا عمل بھی جاری ہے۔