کویت اردو نیوز 05 جنوری: برطانیہ مکمل بند، جامع لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے جامع لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا ہے۔ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے اسکولوں کی بندش اور فاصلاتی تعلیم سمیت کورونا کے وبا کو روکنے کے لئے پورے انگلینڈ میں مکمل بندش کا اعلان کردیا۔ بورس جانسن نے اپنی عوام سے خطاب کرتے ہوتے ہوئے کہا کہ "آپ اپنے گھروں میں محدود رہیں اور صرف انتہائی ضرورت میں گھروں سے باہر جاسکتے ہیں”۔
برطانیہ نے گزشتہ روز 4 جنوری سے «آسٹر زینیکا-آکسفورڈ ویکسین کا استعمال شروع کیا اور وہ کورونا وائرس کے خلاف اس ویکسین کا استعمال کرنے والا پہلا ملک ہے۔
گذشتہ ماہ کے آغاز سے برطانیہ میں ایک ملین سے زیادہ افراد کو امریکی جرمن ویکسین ، فائزر بائیوٹیک کی خوراکیں مل چکی ہیں اور توقع ہے کہ جلد ہی ہر ہفتے بیس لاکھ افراد کو ویکسین دی جائے گی۔