کویت اردو نیوز 09 جنوری: ترجمان پاور ڈویژن نے ملک بھر میں بجلی کے بریک ڈاؤن کی ابتدائی رپورٹ جاری کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان پاور ڈویژن کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق گدو میں 11:41پر فالٹ پیدا ہوا ہے جس کی وجہ سے ملک کی ہائی ٹرانسمیشن میں ٹرپنگ ہوئی اور ایک سینڈ سے بھی کم وقت میں سسٹم کی فریکونسی 50سے 0پر آئی ہے۔ ترجمان پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ فریکونسی کے گرنے کی وجہ سے پاور پلانٹس بند ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ ملک کے بیشتر شہروں اور دیہات میں اس وقت بجلی معطل ہے۔ ملک کے بڑے بجلی گھروں جہلم، منگلا، تربیلا میں پاور پلانٹس بند ہونے کی وجہ سے سندھ ،پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں بجلی کانظام درہم برہم ہو گیا۔
Related posts:
جے این ون کا پھیلاؤ ، بیرون ممالک سے آنے والوں کےٹیسٹ کافیصلہ
8 سالہ بچی پرجنسی تشدد اور قتل کرکے جلانے کامعاملہ ؛ مجرم کو3مرتبہ سزائے موت
وہیل چیئر کی ضرورت مند عائشہ معذور افراد کے لیے مثال بن گئی
پاکستان بھر میں کرونا وائرس کے پیش نظر 10 روزہ مکمل لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا
پاکستانی چائے والا مکسڈ مارشل آرٹس انٹرنیشنل چیمپین بن گیا
رشتے سے انکار پر خاتون ٹیچر پر تیزاب پھینکنے والےدبئی فرار ہوتے ہوئے گرفتار
عمران خان وزیراعظم ہاؤس سے بنی گالہ اپنے گھر روانہ ہو گئے
خوش رہنے والے ممالک کی فہرست میں کویت اور پاکستان نے اپنے پڑوسی ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا