کویت اردو نیوز 10 جنوری: امیر الکویت اور ولی عہد ابوظہبی نے انڈونیشیا کے صدر سے طیارہ حادثے پر اظہارِ تعزیت کے خطوط ارسال کیے۔
تفصیلات کے مطابق امیر الکویت شیخ نواف الاحمد الصباح نے گزشتہ روز ہوئے انڈونیشن طیارے کے حادثے کے متاثرین کے لئے انڈونیشیا کے صدر سے اظہارِ تعزیت کیا۔ امیر کویت شیخ نواف الاحمد الصباح نے انڈونیشیا کے صدر گوککو وڈوڈو کو تعزیت کا ایک ٹیلیگرام ارسال کیا جس میں انہوں نے بحیرہ اسود میں انڈونیشی مسافر طیارے کے حادثے کے متاثرین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ امیر الکویت نے اللہ تعالٰی سے حادثے کے متاثرین کے لئے دعا کی کہ اس تکلیف دہ حادثے کا نشانہ بننے والے افراد کو الله کی رحمت اور مغفرت کی وسعت نصیب ہو اور ان کے پیاروں کو الله صبر جمیل نصیب عطاء کرے۔ آمین
کویت کے ولی عہد شہزادہ شیخ مشعل الاحمد اور وزیر اعظم شیخ صباح الخالد نے بھی انڈونیشی صدر کو تعزیتی خط ارسال کئے۔
دوسری جانب ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید النہیان نے بھی انڈونیشی طیارہ حادثے کے متاثرین کے لئے تعزیت پیش کی۔
یاد رہے کہ "جکارتہ کے سوئیکارنو ہٹا” بین الاقوامی ہوائی اڈہ سے ہفتہ کی سہ پہر سے روانہ ہونے کے چار منٹ بعد سری وجیہ ایئر بوئنگ 737-500 گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ ابھی تک اس حادثے کی کوئی ٹھوس وجوہات سامنے نہیں آئی ہیں جبکہ حکام نے تلاش اور بچاؤ کی کوششوں پر توجہ مرکوز کی ہے جو کسی بھی بچ جانے والے افراد کی تلاش کی کوئی امید نہیں رکھتے تھے۔