کویت اردو نیوز 21 جنوری: کویت آنے والے مسافروں کو ائیرپورٹ پر اضافی 50 دینار ادا کرنا ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزراء کی کونسل کے حالیہ فیصلے کے مطابق ایئر لائنز کویت آنے والے مسافروں سے PCR ٹیسٹ کے لئے اضافی معاوضہ وصول کریں گی۔ ڈائریکٹریٹ آف سول ایوی ایشن نے کویت ہوائی اڈے کی تمام آپریٹنگ ایئر لائنز کو پی سی آر ٹیسٹوں کی قیمت وصول کرنے کی ہدایت کی جو کویت آنے والے تمام افراد پر ادا کرنا لازمی ہوگا۔
متعلقہ حکام فی PCR ٹیسٹ کے 25 کویتی دینار وصول کریں گی۔ دو ٹیسٹوں کی کل قیمت 50 دینار ہوگی۔ پہلا ٹیسٹ کویت آمد پر ہوگا اور دوسرا گھریلو قرنطین کے سات دن بعد ہوگا۔
روزنامہ الرای کی رپورٹ کے مطابق دونوں PCR ٹیسٹوں کی فیس کویت آنے والے مسافروں کے ٹکٹ میں شامل کی جائے گی۔ اس صورتحال میں مقامی و نجی شعبے کے ذریعہ ٹیسٹ کی ذمہ داری انجام دی جائے گی تاکہ اس وقت وزارت صحت پر اخراجات کا بوجھ نہ بڑھ سکے۔