کویت: ملک سے باہر رقم بھیجنے و ترسیلات زر پر 1 فیصد ٹیکس عائد کرنے کے فیصلے پر غور کیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قانون ساز کمیٹی اگلے ہفتے پیر کے روز متعدد امور پر تبادلہ خیال کرے گی جن میں سب سے نمایاں ملک سے باہر ترسیلات زر پر ٹیکس عائد کرنا ہے۔
روزنامہ الانباء کی رپورٹ کے مطابق کمیٹی آئندہ نسلوں کے لئے مہذب زندگی کے تحفظ، وزارت داخلہ کے ملازمین کے لئے ایک نجی اسپتال کے قیام اور عراقی جارحیت کے خاتمے اور کویت کو آزاد کرانے میں اپنا کردار ادا کرنے والے غیر کویتی فوجی اہلکاروں کے بارے میں ایک تجویز پر بھی غور کر رہی ہے۔
ملک کے معاشی منصوبوں کے لئے مالیاتی اداروں کے لئے قرضوں سے متعلق ایک قانون کو دیکھنے کے علاوہ کمیٹی اپنی میٹنگ میں صحت انشورنس کے ریٹائرڈ مستفید افراد کے دائرہ کو بڑھانے، گھریلو خواتین اور معذور افراد کو شامل کرنے کی تجویز پیش کرے گی اور مجاز وزیر کے جاری کردہ فیصلے کے ذریعہ دوسرے طبقات کو شامل کرنے کا امکان ہے۔