کویت اردو نیوز 23 جنوری: کویت سول ایوی ایشن نے ٹریول اور ٹورزم ایجنسیوں کو حکم نامہ جاری کر کے مسافروں کو بڑی سہولت دے دی گئی۔
روزنامہ القبس کی رپورٹ کے مطابق ڈائریکٹریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) نے ایک سرکلر جاری کیا جس میں کویت میں کام کرنے والی تمام ایئر لائنز اور ٹریول اور ٹورزم ایجنسیوں کو ٹکٹوں کی قیمت کی واپسی کی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کی ہدایت کی گئی۔
وہ افراد جو 21 دسمبر 2020 سے یکم جنوری 2021 کی درمیانی مدت کے دوران سفر کرنے کا ارادہ رکھتے تھے لیکن حکومت کی جانب سے تمام فضائی بحری و بری سرحدوں کی بندش کے فیصلے کے باعث سفر کرنے سے قاصر رہے وہ تمام افراد اپنے منسوخ شدہ ٹکٹوں کے لئے رقم کی واپسی کی درخواست کرسکتے ہیں۔
سول ایوی ایشن کے سرکلر میں مسافروں کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ سفری ٹکٹوں ، ہوٹلوں کے ریزرویشنز اور دیگر سیاحتی خدمات کے لئے رقم کی واپسی کی درخواست کر سکتے ہیں جو 21 دسمبر 2020 کی تاریخ سے یکم جنوری 2021 کے اختتام تک منسوخ کردی گئیں چاہے اس ٹکٹ کی قیمت قابل واپسی تھی یا ناقابل واپسی۔
مسافر نقد یا کریڈٹ کارڈ کے ذریعہ رقم کی واپسی کی درخواست کرنے کے بھی حقدار ہیں۔ اس سرکلر کی تاریخ سے ایک سال کی مدت کے لئے دستیاب بیلنس حاصل کر سکتے ہیں یہ ٹریولر کی خواہش پر منحصر ہے۔
ڈائریکٹریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن نے یہ بھی واضح کیا کہ سفر اور سیاحت کے دفاتر کے لئے سروس فیس یا ایئر لائن کمپنی فیس کی کٹوتی کی جائے گی جو فی ٹکٹ 10 دینار ہے۔ انتظامیہ نے سرکلر پر عمل کرنے کے لئے ایئر لائنز ، سفر اور سیاحتی ایجنسیوں کو 13 فروری 2021 تک کی آخری تاریخ دی ہے۔
ڈی جی سی اے نے یہ بھی بتایا کہ مذکورہ بالا ہدایات کی خلاف ورزی کی صورت میں شکایات اور ان کے معاملات کویت میں ٹریول اینڈ ٹرانسپورٹ مارکیٹ پر قابو پانے والے مقررہ ضوابط کے مطابق فیصلے اور کارروائی کے لئے شکایات اور ثالثی کمیٹی کے پاس بھیجے جائیں گے۔