کویت اردو نیوز 25 جنوری: 20000 دینار مالیت کی شراب کے علاوہ تفتیشی محکمے کی بڑی ریڈ کے نتیجے میں غیر ملکی افراد بھی پکڑے گئے جنہیں ملک بدر کیا جائے گا۔
مجرمانہ تفتیشی محکمہ اور الجہرا سیکیورٹی ڈائریکٹریٹ کی سیکیورٹی فورسز نے بلدیہ جہرا کے تعاون سے ایک کیمپ پر چھاپہ مارا جس کے مالکان نے کیمپ کو مقامی شراب فروخت کرنے کی سہولت میں تبدیل کیا ہوا تھا۔
تفصیلات کے مطابق خفیہ سیکیورٹی سے متعلق معلومات اور کیمپ سائٹ کی نگرانی سے اس بات کے شواہد ملے کہ مالکان نے مجاز حکام کو دھوکہ دینے کے لئے یہ بتایا کہ وہ سیر کی غرض سے آنے والوں کو کیمپنگ کا سامان کرائے پر دیتے ہیں جبکہ اس کے برعکس انہوں نے کیمپ کو لوکل شراب بنانے کی فیکٹری میں تبدیل کیا ہوا تھا جس کی باڑ لوہے کی چادروں سے بنائی گئی تھی۔
ایک سیکیورٹی ذرائع نے اشارہ کیا کہ ایشیائی باشندوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور انہیں ملک بدر کرنے کی تیاری کے لئے متعلقہ اتھارٹی کے پاس بھیج دیا گیا ہے۔
شراب کی چار ہزار بوتلیں جن کی مالیت تقریبا 20،000 دینار ہے ضبط کرلی گئیں ہیں اور کیمپ کو ہٹا دیا گیا جبکہ کچھ سامان جو وہ استعمال کیا جا رہا تھا اسے ضائع کردیا گیا ہے۔