کویت اردو نیوز 26 جنوری: کویت کے دو شاہین بازوں نے قطر بین الاقوامی فالکنری اور شکار فیسٹیول (مرمی) میں شاندار کامیابی حاصل کر لی۔
تفصیلات کے مطابق کویتی شاہین بازوں نے 12ویں قطر بین الاقوامی فالکنری اور شکار فیسٹیول (مرمی) میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ میں ٹاپ تین پوزیشنز اپنے نام کرلیں۔ یہ ٹورنامنٹ 3 جنوری کو شروع ہوا تھا اور 30 جنوری 2020 تک جاری رہے گا۔
کویتی بازدار فواز فلاح النون اور احمد مطلق ابا القلوب نے ٹورنامنٹ کی ماسٹرز کیٹیگری کے لئے کوالیفائی کیا۔ النون جنہوں نے دو کیٹگریز میں پہلی اور تیسری پوزیشن حاصل کی اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ” مجھے اپنے کارنامے اور کامیابی پر فخر ہے”۔
انہوں نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں باضابطہ روایت کو جاری رکھنا ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے مقابلے میراث اور ثقافت کو برقرار رکھنے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہیں۔اباالقلوب اپنی کیٹیگری میں دوسری پوزیشن پر آئے۔
اگلے ہفتے کو اختتام پذیر ہونے والے مقابلے میں دس شاہین بازوں نے فائنل راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ قطر 12 ویں بین الاقوامی فالکنری اور شکار فیسٹیول میں 40 شاہین بازوں نے شرکت کی۔