آذربائیجان نے پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے بڑا اعلان کر دیا۔
پاکستان اور ترکی وہ ممالک ہیں جو اپنے برادر ملک آذربائیجان کے ساتھ مشکل وقت میں کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہوئے تھے۔ آرمینیہ کے خلاف جنگ میں آرمینیہ کے زیر قبضہ علاقے "ناگورنو کرا باغ” علاقے کو آزاد کروانے کے لئے ترکی اور پاکستان نے آذربائیجان کی مکمل حمایت کی جس کے نتیجے میں آج آذربائیجان نے پاکستان کی محبت کا حق ادا کرتے ہوئے ایک بڑا اعلان کیا ہے۔
آذربائیجان آرمینیہ جنگ میں تعاون کے لئے پاکستان کا حق ادا کرتے ہوئے آذربائیجان کی سرکاری تیل کمپنی SOCAR نے اعلان کیا ہے کہ وہ اسلامی برادر ملک پاکستان کی تیل اور گیس کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے موخر ادائیگیوں پر پاکستان کو تیل اور گیس فراہم کریں گے۔
کمپنی نے یہ بھی واضح کیا کہ جس طرح سعودی عرب نے حال ہی میں پاکستان پر قرضوں کی ادائیگی کا دباؤ ڈالا ہے آذربائیجان کی طرف سے پاکستان پر ایسا کوئی غیر ضروری دباؤ نہیں ڈالا جائے گا۔