سوال: غیر قانونی رہائش پذیر حضرات کو چھوٹ سے فائدہ اٹھانے کے لئے کس تاریخ کو وزارت داخلہ کی جانب سے بتائے ہوئے ایڈریس پر جانا چاہئے۔
جواب: وزارت داخلہ نے کویت میں مقیم تمام قومیت کے غیر قانونی رہائش پذیر افراد کی سہولت اور وقت کے ضیاع سے بچنے کے لیے جلیب الشویخ میں مرد اور خواتین کے لیے الگ الگ جگہوں کا انتخاب کیا ہے جسے آپ سفارتخانہ پاکستان کی جانب سے اوپر دی گئی اطلاع میں دیکھ سکتے ہیں۔
خواتین: روفیدہ الاسلمیہ گرلز پرائمری سکول بلاک 4 سٹریٹ 200 جلیب الشویخ
مرد حضرات: نعیم بن مسعود بوائز پرائمری سکول بلاک 4 سٹریٹ 250 جلیب الشویخ
چھوٹ کی غرض سے پاکستان واپس جانے والے غیر قانونی طور پر رہائش پذیر پاکستانی حضرات اوپر دیئے گئے ایڈریس پر 30 اپریل سے پہلے کبھی بھی جا سکتے ہیں۔ متعلقہ ایڈریس پر پہلے جانے کا مقصد اپنی رجسٹریشن اور ضروری پیپر ورک مکمل کروانا ہے تاکہ 26 سے 30 اپریل کے دنوں میں جانے پر وہاں ہونے والے قانونی و دستاویزی معاملات پر لگنے والے زائد وقت سے بچا جا سکے اور آپ کو جلد از جلد اپنے ملک واپس بھیجا جا سکے لہذا چھوٹ کے دنوں کا فائدہ اٹھانے والے پاکستانی حضرات فوری طور پر جلیب الشویخ میں واقع دیئے گئے ایڈریس پر پہنچیں اور اپنی رجسٹریشن کروائیں تاکہ 26 تا 30 اپریل آپ کا اور اداروں کا وقت بچایا جا سکے۔