کویت اردو نیوز 02 فروری: سعودی عرب نے پاکستان، بھارت اور متحدہ عرب امارات سمیت 20 ممالک سے داخلہ ممنوع کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے منگل کے روز بدھ 3 فروری سے سعودی عرب میں 20 ممالک کے داخلے کے لئے عارضی معطلی کا اعلان کیا ہے۔ وزارت داخلہ کے ایک ذرائع کے بیان کے مطابق وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب میں داخلے کے لئے عارضی معطلی کا اطلاق ارجنٹائن ، برازیل ، مصر ، فرانس ، جرمنی ، بھارت ، انڈونیشیا ، آئرلینڈ ، اٹلی ، جاپان ، لبنان ، پاکستان ، پرتگال ، جمہوریہ جنوبی افریقہ ، سویڈن ، سوئس کنفیڈریشن ، ترکی ، متحدہ عرب امارات ، برطانیہ اور ریاستہائے متحدہ امریکہ سے آنے والے غیر سعودی شہریوں ، سفارتکاروں ، صحت کے ماہرین اور ان کے اہل خانہ پر کیا گیا ہے۔
عارضی طور پر معطلی کے اس فیصلے میں کسی بھی دوسرے ممالک سے آنے والے ایسے افراد بھی میں شامل ہوں گے جو سعودی عرب میں داخل ہونے سے پہلے 14 دن کے دوران مذکورہ بالا ممالک میں سے کسی میں بھی ٹھہرے ہوں۔”
ذرائع نے بتایا کہ شہری ، سفارتکار ، صحت کے ماہرین اور ان کے اہل خانہ جو مذکورہ بالا ممالک سے آئے ہیں یا سعودی عرب واپسی سے قبل 14 دن کے دوران ان ممالک میں سے کسی بھی ملک میں قیام کیا ہو وہ وزارت صحت کی طرف سے عائد احتیاطی اقدامات کی پیروی کرتے ہوئے سعودی عرب میں داخل ہوسکتے ہیں۔