کویت اردو نیوز 03 فروری: پی سی آر ٹیسٹ میں جعلسازی ائیرلائنز کو مہنگی پڑ سکتی ہے جس کی وجہ سے ائیر لائنز کو بھاری جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔
تفصیلات کے مطابق کویت بین الاقوامی ہوائی اڈے پر PCR کی جعلی رپورٹس کے معاملات کے پیش نظر ائیرلائنز اور مسافروں پر جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ لے لیا گیا ہے۔ کویت آنے والے مسافر کی جانب سے PCR کی منفی رپورٹ پیش کئے جانے کے باوجود ائیرپورٹ پر آمد کے بعد ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت ثابت ہونے پر مسافر کو کویت سے واپس لوٹنا پڑے گا جبکہ ائیرلائن پر 500 دینار کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ یہ واضح رہے کہ جعلی رپورٹ پیش کرنے کی صورت میں مسافر پر بھی جرمانہ عائد ہوگا۔
روزنامہ القبس کی رپورٹ کے مطابق کویت بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ایک سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جعلی ٹیسٹ رپورٹ میں پکڑے جانے والا مسافر اگر کویتی شہری ہوا تو اسے ہیلتھ ریگولیشن اتھارٹی کے حوالے کیا جائے گا نیز کیریئر ایئر لائن کے خلاف جرمانہ درج کیا جائے گا تاہم شہری کو ملک میں داخلے کی اجازت ہوگی۔
ذرائع نے بتایا کہ MUNA پلیٹ فارم جو دنیا بھر کی تصدیق شدہ لیبارٹریوں سے منسلک ہے ممکنہ طور پر پی سی آر ٹیسٹ سرٹیفکیٹ میں کسی بھی طرح کی دھوکہ دہی کا خاتمہ کرے گا کیونکہ بیرونی لیبارٹریز جن میں مسافر ٹیسٹ لیں گے کویت میں صحت کے حکام نے اس کی منظوری دے دی ہے۔ کابینہ نے وزارت خزانہ کے ساتھ ہم آہنگی کے لئے وزارت صحت کو تفویض کیا ہے تاکہ کویت آنے والے تمام مسافروں کو MUNA پلیٹ فارم پر رجسٹرڈ کیا جا سکے۔
پروگرام MUNA تسلیم شدہ لیبارٹریوں کے وسیع نیٹ ورک سے مشروط ہے جو پی سی آر ٹیسٹ سرٹیفکیٹ کی ضمانت دیتا ہے اور ملک کے صحت کے حکام کو مسافروں کے کویت پہنچنے سے قبل ہی پی سی آر ٹیسٹ کی تمام تفصیلات کی تصدیق پروگرام کے ذریعے دے گا۔ اس سے لیبارٹری کے نام کے بارے میں حکام کو ایڈیٹ حاصل کرنے میں بھی مدد ملے گی جس میں ٹیسٹ لیا گیا تھا اور مسافروں کی طبی تاریخ کا علم بھی ہوگا لہذا MUNA کورونا وائرس کے انفیکشن کے پھیلاؤ کے خلاف دفاع کی پہلی لائن سمجھا جاتا ہے۔