کویت اردو نیوز 04 فروری: 30 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس کے معاملات میں اضافہ ہوا ہے: وزارت صحت
تفصیلات کے مطابق وزارت صحت نے بتایا کہ حالیہ دنوں میں 30 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس کا انفیکشن بڑھا ہے ان میں کچھ عرب ممالک بھی شامل ہیں۔ ایسے ممالک اور ریاست کویت کے درمیان براہ راست پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔
انہوں نے ایک بیان میں مزید کہا کہ ان ممالک سے آنے والے مسافر اس کے پابند ہیں کہ وہ کویت میں داخل ہونے سے پہلے کم از کم 14 دن تک ٹرانزٹ ملک میں ہی رہیں اور اس ٹرانزٹ ملک سے روانگی سے پہلے ایک نیا پی سی آر ٹیسٹ اپنے ہمراہ لائیں۔
انہوں نے وضاحت کی کہ کویت ہوائی اڈے پر تمام مسافروں کی آمد کے بعد ایک اور سویب ٹیسٹ کیا جاتا ہے اور پھر اس سویب ٹیسٹ کویت میں آمد کے پانچ دن بعد دوبارہ کیا جاتا ہے نیز لازمی قرنطین کا اطلاق 14 دن کی مدت کے لئے کیا جاتا ہے۔