کویت اردو نیوز 07 فروری: 35 ممنوعہ ممالک پر لگی پابندی ہٹائے جانے کا فیصلہ متوقع کیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 21 فروری سے بیرون ملک سے کویت آنے والوں کے لئے ادارہ جاتی قرنطین کو نافذ کرنے کے وزراء کونسل کے فیصلے نے 35 ممنوعہ ممالک پر لگی سفری پابندی ہٹائے جانے کے بارے میں امید کی کرن جگا دی ہے اور یہ توقع کی جارہی ہے کہ کسی غیر ممنوعہ ملک میں 14 دن قیام کئے بغیر غیرملکی براہ راست کویت آسکیں گے۔
روزنامہ القبس کی رپورٹ کے مطابق کالعدم ممالک کی فہرست کو منسوخ کرنا اور ادارہ جاتی قرنطین کو نافذ کرنا ان تارکین وطن کے لئے ایک آپشن ہوگا جن کے پاس جائز رہائشی اقامہ ہے اور ہوٹلوں کی دستیابی بھی ہے۔
دوسری جانب وزارت صحت روزانہ 10،000 افراد کو ویکسین دینے کے لئے آکسفورڈ اور فائزر ویکسین درآمد کرنے پر غور کر رہی ہے۔ فائزر ویکسین اگلے ہفتے محدود مقدار میں اور بیچوں میں پہنچنے والی ہیں۔