کویت اردو نیوز 10 فروری: کھلے علاقوں میں ٹریلر، ٹرک اور بھاری گاڑیوں کی پارکنگ نے عوام میں غم و غصے کو جنم دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹریلر، ٹرکوں اور دیگر بھاری گاڑیوں کی کھلے علاقوں میں پارکنگ نے عوام میں غم و غصے کی ایسی لہر پیدا کی کہ عوام نے اپنے غصے کا اظہار ٹوئٹر کے ذریعے ظاہر کیا۔ عوام نے ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ "کویت بلدیہ” کے ٹرینڈ کا آغاز کیا تاکہ معاملہ جنرل مینجر احمد المنفوہی تک پہنچایا جاسکے اور وہ اس مسئلے کا فوری حل نکال سکیں کیونکہ رہائشی علاقوں کے کھلے میدانوں میں ٹرک اور ٹریلر ڈرائیور اپنے ٹریلر اور بھاری گاڑیاں پارک کردیتے ہیں جس سے گرد و غبار اڑتا ہے اور واک ویز کو نقصان پہنچتا ہے۔
اس ہیش ٹیگ "کویت بلدیہ” میں حصہ لینے والے ٹویٹرز نے وزیر اعظم شیخ صباح الخالد اور وزیر بلدیہ اور عوامی تعمیرات ڈاکٹر رنا الفارس سے اپیل کی کہ وہ اس سے نمٹنے کے لئے فوری طور پر کوئی حل نکالیں۔
اس حوالے سے گلوکار وائیل العلی نے کہا کہ "دبئی میں شہر کے مضافات میں ٹرکوں کے لئے خصوصی پارکنگ لاٹ موجود ہیں لیکن ہمارے پاس خیطان ، جلیب ، مھبولہ ، فروانیہ ، سالمیہ اور تمام جگہوں پر ٹرک موجود ہیں۔ وکیل حماد النمشان نے کہا کہ ٹرک فٹ پاتھوں، رہائشی اور سرمایہ کاری والے علاقوں میں پارک ہوتے ہیں جبکہ ایک اور ٹوئٹر صارف نے کہا کہ چھوٹی کاریں چلانے والوں کو اپنی گاڑیوں کو سیکڑوں میٹر دور دو وجوہات کے سبب گاڑی کھڑی کرنی پڑتی ہے۔ ایک خود کی حفاظت اور دوسری اپنی گاڑی کی حفاظت کے لئے۔
ایک اور ٹویٹر صارف نے کہا کہ یہاں حکومت ہے ، پارلیمنٹ اور میونسپلٹی موجود ہے لیکن سب خاموش تماشائی ہیں۔