کویت اردو نیوز 12 فروری: کویت واپس آنے والوں کے لئے ادارہ جاتی قرنطین کی مجوزہ قیمتوں و اخراجات کے بارے میں کیے جانے والے معاہدوں کا انکشاف کر دیا گیاہے۔
تفصیلات کے مطابق روزنامہ القبس نے 3 ، 4 اور 5 اسٹار ہوٹلوں میں ادارہ جاتی قرنطین کی قیمتوں سے متعلق "ابتدائی” معاہدے تک پہنچنے کے بارے میں باخبر ذرائع سے شائع کیا جس کا اطلاق 21 فروری کو ملک میں آنے والے سب مسافروں خواہ شہریوں یا رہائشیوں پر ہوگا جس کے 7 دن کی مدت کے اپنے تمام اخراجات کویتی شہریوں و غیرملکی رہائشیوں کو خود برداشت کرنا ہوں گے۔
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ مجوزہ ادارہ جاتی قرنطین قیمتیں جو ہوٹلوں کے لئے شروع کرنے کے لئے سرکاری منظوری کے اجراء کے منتظر ہیں ان میں 6 راتوں کے لئے 7 دن کی مدت بھی شامل ہے۔
پہلا (5 سٹار ہوٹل):
- سنگل کمرہ: 270 دینار
- ڈبل روم: 330 دینار
دوسرا (4 سٹار ہوٹل):
- سنگل کمرہ: 180 دینار
- ڈبل روم: 240 دینار
تیسرا (3 سٹار ہوٹل):
- سنگل کمرہ: 120 دینار
- ڈبل روم: 180 دینار
یاد رہے کہ کورونا وائرس پھیلاؤ کے پیش نظر کویت کی جانب سے پابند کئے گئے 35 ممالک پر اس کا اطلاق نہیں ہو گا۔ 35 ممالک پر سے پابندی نہ ہٹائے جانے کا فیصلہ فی الحال قائم ہے۔