کویت اردو نیوز 13 فروری: کویت سے روانہ ہونے سے پہلے بھی واپسی کے لیے ادارہ جاتی قرنطین کے لئے ہوٹل کی بکنگ کرنا لازم ہو گی: ڈائریکٹوریٹ سول ایوی ایشن
تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹوریٹ جنرل (ڈی جی سی اے) نے حکم دیا ہے کہ 21 فروری سے کویت سے روانہ ہونے والے تمام مسافروں (کویتی شہری یا غیرملکی) خواہ ان کے پاس ون وے ہوائی ٹکٹ ہے یا دو طرفہ کے لئے لازم ہے کہ وہ اپنی کویت واپسی پر سات دن کے ادارہ جاتی قرنطین کے لیے پہلے ہوٹل کی بکنگ کریں۔ عین مطابق مسافر واپسی کی تاریخوں کے بارے میں یقینی طور پر کچھ نہیں کہہ سکتے لیکن قرنطین کے لئے ہوٹل کی بکنگ لازمی ہے چاہے یہ ہوٹل بکنگ 5 ماہ بعد کی ہی کیوں نہ ہو واپسی کی تاریخ کے مطابق ہونے والی بکنگ کو بعد کی تاریخ میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ یہ قانون ان تارکین وطن پر لاگو نہیں ہو گا جو اپنا کویت کا رہائشی اقامہ منسوخ کر چکے ہیں۔
ڈی جی سی اے کے ترجمان سعد العطیبی نے کہا ہے کہ ادارہ جاتی قرنطین ہوٹل آن لائن کا انتخاب اور انتخابی اخراجات پورے کرنے کے علاوہ کوئی بھی شہری یا تارکین وطن ملک سے روانہ نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ "رقم قابل واپسی نہیں ہو گی۔ مسافر کو سات دن تک جاری رکھے جانے والے ادارہ جاتی قرنطین مدت کے اخراجات سفر سے پہلے ادا کرنا ہوں گے۔”
پہلی بار ملک آنے والوں کے سلسلے میں العطیبی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ”پہلی بار آنے والے افراد کو "کویت مسافر” ایپلیکیشن کے ذریعے ادارہ جاتی مدت کے لئے ملک پہنچنے سے پہلے ایک ہوٹل کی بکنگ کرنی ہوگی۔”