کویت اردو نیوز 14 فروری: گزشتہ سال الگ تھلگ کئے جانے والے علاقوں کی حدود میں لگائی گئی خاردار تاروں کو ہٹا دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پچھلے سال جولائی 2020 کے بعد قرنطین کی مدت ختم ہونے کے بعد وزارت تعمیرات کی جانب سے فروانیہ اور خیطان کے علاقوں کے ارد گرد لگائی گئی خاردار تاروں کو ہٹا دیا گیا۔ باخبر ذرائع نے روزنامہ القبس کو بتایا کہ بحالی کے شعبے نے دونوں علاقوں کے شہریوں کی شکایت کے بعد خاردار تاروں کو ختم کرنا شروع کردیا ہے۔ وزارت کی جانب سے تاروں کو دور کرنے کے لئے ہدایات جاری کی گئیں ہیں جو اب بھی پچھلے سال الگ تھلگ کئے جانے والے کچھ علاقوں فروانیہ، خیطان، جلیب، مہبولہ اور حولی میں موجود ہیں۔
یاد رہے کہ گذشتہ جولائی میں وزراء کی کونسل نے مختلف علاقوں میں تنہائی کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن ان علاقوں کی حدود کو بند کرنے کے لیے لگائی گئی خاردار تاریں ابھی تک لگی ہوئی تھیں جنہیں اب ہٹائے جانے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔