کویت اردو نیوز 01 مارچ: کورونا بحران کے دوران ملک میں شرح اموات میں 40 فیصد اضافے کا انکشاف کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس سال کے دوران کویت میں اموات کی شرح میں 40 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ روزنامہ الرای کی رپوٹ کے مطابق سال 2019 میں ہونے والی اموات کی کل شرح کے مقابلے میں سال 2020 کے دوران کویت میں ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد میں تقریبا 40 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
کورونا وائرس کے سبب 2020 کے آخر تک مجموعی طور پر 11،302 شہری اور غیر ملکیوں کی اموات ریکارڈ کی گئیں جبکہ 2019 میں اموات کی کل تعداد 8،072 تھی۔ رپورٹ کے مطابق 2020 میں شہریوں اور غیر شہریوں کی اموات کی تعداد میں 3230 کا اضافہ ہوا۔
کویت بلدیہ میں محکمہ جنازہ کے جاری کردہ سرکاری اعدادوشمار کی بنیاد پر روزنامہ الرای کے ذریعہ شائع کردہ شماریات کے مطابق 2020 کے دوران غیر کویتیوں کی اموات میں 60.5 فیصد اضافہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق شہریوں کی اموات میں 25.46 فیصد کا اضافہ ہوا جو 2020 میں 5،922 تک پہنچ گیا جبکہ 2019 میں یہ تعداد 4،720 تھی۔