کویت اردو نیوز 09 مارچ: سعودی عرب نے ورک ویزوں کا اجراء "مہارت کا امتحان” پاس کرنے سے مشروط کردیا جس کے تحت سعودی ورک ویزہ کے حصول کے لئے متعلقہ مہارت کا امتحان یا ٹیسٹ پاس کرنا لازم ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق باخبر ذرائع کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں وزارت انسانی وسائل نے ایک نئے پروگرام کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد پیشہ ور کارکنوں کی پیشہ ورانہ مہارت کی جانچ جس میں نظریاتی اور عملی مہارت کی جانچ کا امتحان پاس کرنے کے بعد ہی ریاست میں کام کرنے کی اجازت دی جائے گی۔
"پروفیشنل امتحان” کے نام سے نئے پروگرام کے مطابق ملک میں کام کرنے والے غیر ملکی تارکین وطن کو لازمی طور پر ایک امتحان پاس کرنا ہوگا جو ان کی مہارت کو ثابت کرے گا اس کے علاوہ سعودی ریاست میں آکر کام کرنے کے خواہشمند افراد کو اپنے ممالک میں اسی طرح کا امتحان پاس کرنا ہوگا جس کے بعد انہیں ریاست کا ورک پرمٹ جاری کیا جائے گا۔
یہ پروگرام اگلے پیر کے روز شروع ہوجائے گا ابتداء میں اختیاری طور پر ریاست میں کام کرنے والی کمپنیوں میں اپنے کارکنوں کی جانچ شروع کرنے کے لئے ہوگا جبکہ یہ طریقہ آہستہ آہستہ لازمی ہوجائے گا جو اگلے جولائی سے شروع ہوگا تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ اگر ریاست میں مقیم پیشہ ورانہ ملازمین اس امتحان میں کامیاب نہ ہوسکے تو ان کے کے ساتھ کیا ہوگا۔