کویت اردو نیوز 14 مارچ : ماہ شعبان کا آغاز 15 مارچ پیر کے روز ہوگا: سعودی مقامی میڈیا کی رپورٹ
سعودی مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی مملکت میں شعبان کا چاندنظر نہ آسکا لہذا اتوار 14 مارچ ہجری مہینے رجب کا آخری دن ہوگا اور پیر کے روز ماہ شعبان کا آغاز ہوگا۔ سعودی اتھارٹیز شدید بارش اور ریت کے طوفان کے باعث چاند کو نہیں دیکھ سکے۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق "الجوف ، دارالحکومت ریاض ، قاسم حیل کے علاوہ مکہ اور مدینہ کے مشرقی حصوں کو گرد کے طوفان نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا تھا جبکہ عمان اور ملیشیا نے پہلے ہی اعلان کردیا تھا کہ آج اتوار ہجری مہینہ رجب کا آخری دن ہو گا اور پیر کو شعبان کا پہلا دن منایا جائے گا۔
رمضان سے قبل شعبان آخری قمری مہینہ ہے اور اسی وجہ سے مسلمان اس میں طے کرتے ہیں کہ رمضان کا پہلا روزہ کب ہوگا۔ شعبان کے آخری دن کی بنیاد پر رمضان المبارک 13 اپریل سے شروع ہونے کی توقع ہے۔
شعبان بہت سی وجوہات کی بناء پر اہم ہے۔ سب سے پہلے یہ وہ وقت ہے جب مسلمان ماہ رمضان کی تیاریاں شروع کردیتے ہیں۔ مسلمانوں کے عقیدے کے مطابق ماہ شعبان کے وسط میں اللہ عزوجل نے حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو قبلہ تبدیل کرنے کا حکم دیا تھا جب یروشلم میں مسجد اقصی سے مکہ مکرمہ کی جانب قبلہ رخ کرنا پڑا۔