کویت اردو نیوز 19 مارچ: الحرمین ٹرین نے اپنی سروس کو دوبارہ بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں الحرمین ٹرین سروس "کورونا” کے سبب عوام کے لئے معطل کردی گئی تھی تاہم رواں ماہ کے آخر میں حرمین ٹرین کی سروس کا دوبارہ آغاز کیا جارہا ہے۔
سعودی حکومت نے چند روز قبل ایک اعلان جاری کیا جس میں حرمین ایکسپریس ٹرین سروس کی 31 مارچ 2021 سے بحالی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ حرمین ایکسپریس سروس ایک سال قبل کورونا وائرس سے بچاؤ کے اقدامات کے تحت معطل کردی گئی تھی۔
ٹرین انتظامیہ نے اپنے "ٹویٹر” آفیشل اکاؤنٹ کے ذریعے اعلان کیا کہ حرمین ایکسپریس ٹرین کے ذریعے سفر کرنے کے خواہشمند تمام صارفین اگلے چند دنوں میں ویب سائٹ کے ذریعہ ٹکٹ بک کرسکیں گے تاہم 15 مارچ سے ویب سائٹ پر ٹکٹ کی بکنگ کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔
انہوں نے وضاحت کی کہ آنے اور جانے والے ٹکٹ ریزرویشن میں مکرمہ المکرمہ ، مدینہ ، جدہ کنگ عبد العزیز ہوائی اڈہ اور کنگ عبد اللہ اکنامک سٹی اسٹیشن کے مقامات شامل ہیں۔
ایک سال قبل 21 مارچ سے کورونا وائرس پر قابو پانے کی کوششوں کے تحت تمام آپریٹرز کے لئے ٹرین سروس معطل کردی گئی تھی تاہم 31 مارچ 2021 سے اس سروس کا دوبارہ آغاز کیا جارہا ہے۔