کویت اردو نیوز 24 مارچ: متحدہ عرب امارات میں مختلف شعبوں کے ملازمین پر سخت پابندی عائد کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹرانسپورٹ، ہوٹلوں، ریستوراں، صحت کے شعبے کے ساتھ ہی ہیئر سیلون ، بیوٹی سیلون اور لانڈری کے ملازمین کو ہر دو ہفتوں میں PCR ٹیسٹ کروانا لازمی شرط ہوگی۔
متحدہ عرب امارات نے کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے کے لئے متعدد شعبوں میں ملازمین اور کارکنوں پر نمایاں پابندیاں عائد کردی ہیں جن کی عدم تعمیل پر جرمانہ عائد ہوگا۔ متحدہ عرب امارات کی وزارت انسانی وسائل اور اماراتی امور نے متعلقہ پانچ کاروباری شعبوں کے ملازمین کو ہر دو ہفتوں میں پی سی آر ٹیسٹ کروانے کی پابندی عائد کردی بصورتِ دیگر ملازمین کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
یہ پابندی 28 مارچ 2021 کو لاگو ہوگی۔ وزارت نے متعلقہ شعبوں سے وابستہ دکانوں ، کمپنیوں اور اداروں کے مالکان کو اپنے تمام ملازمین کے پی سی آر ٹیسٹ لازماً کروانے کی ہدایت جاری کردی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی حکومت نے پانچ سیکٹرز کے ملازمین کے لئے پی سی آر ٹیسٹ لازمی کردیا ہے۔
یہ پابندی درج ذیل شعبوں میں لاگو ہوگی۔
- ہوٹلوں اور ریستوراں کے ملازمین خاص طور پر کھانے کے ڈیلیوری کرنے والے ملازمین
- صحت کے شعبے سے وابستہ افراد
- لانڈری کے ملازمین
- بیوٹی سیلون اور ہیئر سیلون کارکنان تاہم اگر ان مخصوص محکموں کے ملازمین کو کورونا ویکسین دی گئی ہے تو پی سی آر ٹیسٹ کی شرط ان پر لاگو نہیں ہوگی۔